کوئٹہ (رپورٹ: در محمد) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جعلی ادویات کی گردش نے مزید زور پکڑ لیا، جعلی ادویات کی فروخت پر متعلقہ ڈرگ انسپکٹر خاموش جبکہ ٹریڈر یونین کے سربراہ ملک روح اللہ کاکڑ اور دیگر نے جعلی ادویات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس دھندے میں پورے میڈیکل سٹورز اور کمپنیاں ملوث نہیں ہیں ایسے کچھ عناصر ہیں جو جعلی ادویات فروخت کرکے عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، واضح رہے کہ اس وقت کوئٹہ شہر میں جعلی ادویات کا دھندہ عروج پر ہے اور بعض کمپنیوں نے یہ ادویات لا کر عوام پر مسلط کر رہی ہیں جس سے مختلف بیماریوں نے جنم لیا ہے جس میں معدے کا کینسر‘بلڈ پریشر‘ شوگر‘ ٹی بی‘ درد اور گائنی میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں اس طرح کی ادویات سے عوام کو فائدہ دینے کی بجائے نقصانات ہو رہے ہیں جسے روکنا انتہائی ضروری ہے تاہم متعلقہ ڈرگ انسپکٹر اس سلسلے میں جعلی کمپنیوں کے ساتھ مکمل طور پر ملے ہوئے ہیں کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے ٹریڈز یونین اور بعض کمپنیوں نے اس طرح جعلی ادویات کی نہ صرف تصدیق کی ہے بلکہ بھرپور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔