تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایڈمنسٹریٹر ایف ایس سی زاہد ابراہیم بھٹی کی ابراہیم شاہ واری وار کے مزار پر حاضری، کے ٹی بندر، شاہ بندر کی ساحلی پٹی پر موجود چھوٹی بستیوں کا دورہ

ایڈمنسٹریٹر ایف ایس سی زاہد ابراہیم بھٹی کی ابراہیم شاہ واری وار کے مزار پر حاضری، کے ٹی بندر، شاہ بندر کی ساحلی پٹی پر موجود چھوٹی بستیوں کا دورہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے ابراہیم شاہ واری وارکی درگاہ پر حاضری دی اور چادرچڑھانے کی سعادت بھی حاصل کی۔ واری بحیرہ عرب کا ایک خوبصورت جزیرہ ہے جو سندھ کے ساحل پر واقع ہے، جو ابراہیم شاہ واری وار کے مزار کے لیے مشہور ہے، جسے ماہی گیروں کی سنت کہا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ شاہ عبدالکریم بلری کے مرشد تھے، جو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے دادا تھے۔ ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کیٹی بندر اور اطراف کے بونا فائیڈ ماہی گیروں کی خصوصی دعوت پر ابراہیم شاہ واری وار کی درگاہ پر حاضری کے ساتھ ساتھ ساحلی پٹی پر موجود ماہی گیروں کی چھوٹی بستیوں کا دورہ کیا۔ اور ماہی گیروں کی حوصلہ افزائی کی۔ جت برادری کے معززین سمیت بونافائیڈ ماہی گیروں نے ایڈمنسٹریٹر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور بھولہ گجا جال کے استعمال سے مچھلیوں کی نسل کشی اورماہی گیروں کو درپیش دیگر مسائل سے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کو آگاہ کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے سائیں حسین الانو، احمد علی جت، اسلم جت اور احسان جت سے کہا کہ اب آپ کا ایڈمنسٹریٹر بھی خود ماہی گیر ہے۔ اس لئے آپکا ادارہ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی ہمہ وقت آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اور ماہی گیروں کو درپیش مسائل کے جلد حل کے لئے کوشاں ہے۔ ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے ماہی گیروں کے لئے کیٹی بندر میں قائم ایف سی ایس ڈسپینسری میں ڈاکٹر کی تعیناتی اور ڈسپینسری کو جلد آپریشنل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے ناخداؤں کے سربراہ حاجی عارف اور دیگر معززین و نامور ناخداؤں سے بھی ملاقات کی۔ ان کی ٹیم کے اہم ممبران احمد یوسف، محمد حسین، ایاز بھٹی، حاجی قاسم، حاجی صالح، حاجی سلیم، ساجد بھٹی اور عبدالستار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے