Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈویژن میں ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کے لئے احتجاجی کیمپ میں اعلیٰ سیاسی و سماجی، صحافتی اور مذہبی شخصیات کی شرکت

میرپورخاص ڈویژن میں ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کے لئے احتجاجی کیمپ میں اعلیٰ سیاسی و سماجی، صحافتی اور مذہبی شخصیات کی شرکت

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈویژن میں ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کی ہفتہ وار وکلاء احتجاجی تحریک کی موثر جدوجہد کا تسلسل جاری، احتجاج کے چوتھے جمعہ کیمپ میں حیدرآباد و میرپورخاص کے معروف سماجی رہنماء چوہدری نظام، پاکستان پیپلز پارٹی منیارٹی ونگ کے ڈویژنل صدر رمیش ڈیون کمار مالہی سمیت علماء ایکشن کمیٹی کے سربراہ مولانا حفیظ الرحمٰن فیض نے خصوصی شرکت کی، ضلعی وکلاء بار کے صدر میر پرویز تالپور نے ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کی تحریک کو عملی طور پر موثر بنانے کے لیے احتجاجی کیمپ میں یکجہتی کے لیے آٸے معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ میرپورخاص کی ضلعی عدالت کے احاطے میں ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کی ہفتہ وار وکلاء احتجاجی تحریک کے چوتھے جمعے پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے ناٸب صدر مسعود وسان، صفدر شاہنواز، علیم وسان، مسلم لیگ ن ڈویژن کے صدر میر صفدر ٹالپر، ن لیگ کے ضلعی رہنماء انور شاہ، اپنے دیگر ساتھیوں سمیت شریک ہوٸے۔ احتجاجی کیمپ میں بار کے صدر میر پرویز تالپور، سندھ بار کونسل کے میر نعیم تالپور، شوکت راہموں، شاہنواز علیم وسان، خاتون ایڈوکیٹ نصرت میانو، سندھ یوناٸیٹڈ پارٹی کے ڈویژنل صدر منظور میمن، ضلعی بار و ایوان صحافت کے روح رواں اور ڈویژن میں موثر منفرد عملی صحافت کی واحد ہر دل عزیز شخصیت ایڈوکیٹ محمد ہاشم شر اور انکی کاوشوں سے نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے صدر روزنامہ ڈان انگریزی اخبار کے بیورو چیف قمر الدین شیخ، ایوان صحافت میرپورخاص کے سینئر ممبر نامور صحافی فلک شیر و دیگر میڈیا نماٸندگان، ایوان صحافت کی کوٸیک رسپانس میڈیا ٹیم اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وکلاء اپنے پسماندہ ڈویژن کے غریب ساٸلین کو انصاف انکی دہلیز تک پہنچانے کی اس عوامی خدمت کی تحریک کو عملی اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے پر عزم ہیں جبکہ ہفتہ وار احتجاجی کیمپ ہر جمعے اعلیٰ سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت سے وسعت اختیار کرتا جارہا ہے۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے