کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ماہنامہ اطراف میگزین کے چیف ایڈیٹر، دانشور، شاعر، سینئر صحافی محمود شام اور اسٹاف ممبران محمد آصف، سینئر فوٹوگرافر شکیل قریشی، راجہ شاہد جمیل اور محمد شاہد رفیق نے اسپورٹس جرنلٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے نو منتخب صدر آصف خان، جنرل سیکرٹری شاہد ساٹی، جوائنٹ سیکرٹری اصغر عظیم، محمود ریاض سینئر نائب صدر اور کمیٹی ممبر ارشد وہاب و دیگر نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران اپنے فرائض احسن انداز سے انجام دیں گے۔
ماہنامہ ’اطراف‘ میگزین کے چیف ایڈیٹر نے سجاس کی نو منتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثناء ارشد وہاب کو سجاس کا ایگزیکٹو کمیٹی ممبر بننے کی خوشی میں مٹھائی بھی کھلائی۔