ڈیرہ بگٹی (اسپورٹس رپورٹر) فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ بمبور رائفلز کی جانب سے ایف سی پیرکوہ اسٹیڈیم میں ایک شاندار ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔ فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ ڈیرہ بگٹی کی دس بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ فرنٹیئر کور اسٹیڈیم پیرکوہ میں کھیلا گیا جسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں شائقین فٹبال نے دور دراز علاقوں سے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: حکومت سندھ نے خواجہ سراؤں کو سرکاری ملازمتوں میں 0.5 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی
https://www.nopnewstv.com/the-sindh-government-decided-to
فائنل میچ کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل سلمان امین نے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم، ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پلیئرز، گول کیپرز اور منتظمین میں ٹرافیز اور انعامات تقسیم کئے۔ شائقین فٹبال اور کھلاڑیوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ بمبور رائفلز کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے ٹورنامنٹ منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔