تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی ایم سی ایسٹ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اون ریسورسز آمدنیوں میں بہتری لائے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

ڈی ایم سی ایسٹ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اون ریسورسز آمدنیوں میں بہتری لائے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈی ایم سی ایسٹ میں کام کرنے والے افسران موجود ہیں، بہت ساری چیزوں کی درستگی کی ضرورت ہے جسے بہتر بنا کر ضلع شرقی کو مزید سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی ایسٹ کے افسران سے ضلع شرقی میں بہتری لانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساند، میونسپل کمشنر فہیم خان، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل سیکرٹری لالہ رحیم، فرحان غنی ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
https://www.nopnewstv.com/commissioner-karachi-congratulates-newly

سعید غنی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے بہتری لانے کیلئے ضروری ہے کہ شفافیت لائی جائے اور ڈی ایم سی ایسٹ اپنے ذرائع آمدنی کو بہتر بنائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن کو پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے تنخواہوں کی مد میں اضافی مالی بوجھ برداشت نہیں کر سکتے، ترقیاتی کاموں میں بہتری لانے کیلئے شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیئے انہوں نے کہا ڈی ایم سی کے اپنے ذرائع آمدنی میں جتنا اضافہ ہوگا وہ بلدیہ شرقی کو ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے میں بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے ڈی ایم سی ایسٹ کی ریکوری کی صورتحال میں ماہانہ بتدریج آنے والی بہتری کے حوالے سے بریفنگ بھی حاصل کی اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے انہیں محکمہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ان کے چارج سنبھالنے کے بعد ڈی ایم سی ایسٹ کی اون ریسورسز ریکوری کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ رحمت اللہ شیخ نے کہا کہ ڈی ایم سی کے زیر انتظام اسکولوں اور ہیلتھ کے شعبے کو بہتر کرنے کیلئے اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے چاہتے ہیں کہ دونوں محکمہ جات کو بہترین لیول پر لے کر جائیں، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ضلع شرقی بہتر ہے اور آئندہ کچھ دنوں بعد اس میں مزید بہتری آئے گی، سڑکوں، گلیوں کو بہتر بنانے کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے پارکوں، گرین بیلٹس، چوراہوں پر بیوٹیفیکیشن کے کاموں کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے میدانوں کو درست کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روڈ کٹنگ سمیت دیگر ذرائع آمدنی کو ترقیاتی کاموں میں خرچ کیا جارہا ہے، میونسپل کمشنر فہیم خان نے بھی اس موقع پرصوبائی وزیر سعید غنی کو ڈی ایم سی ایسٹ کے مختلف محکمہ جات کے بارے میں بریفنگ دی، اجلاس میں سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈ آر سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈ ای امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر اقبال ملاح، ڈائریکٹرز توقیر عباس، عبدالغنی شیخ، حماد خان، آغا سمیر، ظفر اقبال، خورشید علی، افتخار نائچ، غلام مصطفی شیخ، عظیم حیدر، طلعت شکیل، ڈاکٹر زرتاش پروین، شیر علی، محمد اکرم خان و دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے