تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوکوٹ واقعہ سندھ پولیس اور پی پی کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔ رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم

نوکوٹ واقعہ سندھ پولیس اور پی پی کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔ رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم کا نوکوٹ میں بچیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار۔ ایم این اے صائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ نوکوٹ واقعہ سندھ پولیس اور حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے، سندھ پر حکمرانی کرنے والے حکمران سندھ کے عوام کو بنیادی انسانی سہولیات تعلیم، صحت، صاف پانی، امن و امان فراہم کرنے میں ناکامی کے بعد اب کسی کی عزت بھی محفوظ نہیں ہے۔ ایم این اے صائمہ ندیم کا مزید کہنا تھا کہ معصوم بچیوں کے ساتھ اندورونِ سندھ میں زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، وحشی درندوں کے آگے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت سندھ اور سندھ پولیس بے بس نظر آتے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: ڈی ایم سی ایسٹ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اون ریسورسز آمدنیوں میں بہتری لائے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی
https://www.nopnewstv.com/dmc-east-has-improved

قانون اور عزتوں کے محافظ ہی لٹیرے بنے ہوئے ہیں۔ سندھ پولیس حکمرانوں کی خوشامد کرنے کی بجائے عوام کی جان و مال کا تحفظ کرے۔ حوا کی بچیوں کی عزت سرِ عام نیلام کردی جاتی ہیں اور اہلِ خانہ بے یاروں مددگار اور انصاف کے منتظر ہی رہتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان آپ اس واقعہ کا سخت نوٹس لیں آخر کب تک حوا کی بیٹیوں کی عزت تار تار ہوتی رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے