تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص کی ضلع انتظامیہ عدالتی حکم پر سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کروائے۔ رہنما نقاش مری مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن فنکشنل لیگ

میرپورخاص کی ضلع انتظامیہ عدالتی حکم پر سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کروائے۔ رہنما نقاش مری مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن فنکشنل لیگ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن (فنکشنل لیگ) ضلع میرپورخاص کے رہنما نقاش مری نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ کی جانب سے سندھ بھر میں سرکاری اراضی، پارکوں، نالون، نہروں، ایمینٹی پلاٹوں سمیت تمام محکموں کی سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم ہے جس پر میرپور خاض ضلع انتظامیہ عمل کروائے۔ میرپورخاص کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے میرپورخاص کے تمام محکموں کی زمینوں سے قبضہ ختم کروا کر میرپورخاص شہر کو خوبصورت بنایا جائے۔ سرکاری پلاٹ جن میں ڈسپینسری، تانگہ اسٹینڈ، گوشت مارکیٹ سمیت دیگر سرکاری اراضی پر قبضوں کے بعد دوکانیں اور پلازے بنادیے گئے ہیں ان کے خلاف کاروائی فوری عمل میں لائی جائے۔ جرواری شاخ پر جو قبضہ مافیا ہے ضلعی انتظامیہ عدالت کے حکم کی روشنی میں فوری ختم کروائے۔ ریڑھی والوں کے خلاف آپریشن کرکے اصلی مگرمچھوں کو معاف نہ کیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ قبضہ مافیا کو کسی صورت میں نہ بخشے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے