Home / اہم خبریں / ایک ماہ گھر پر نہ آنے والے شوہر کی بیوی کے ہاتھوں سر عام سڑک پر چھترول اور تھپڑوں کی بارش

ایک ماہ گھر پر نہ آنے والے شوہر کی بیوی کے ہاتھوں سر عام سڑک پر چھترول اور تھپڑوں کی بارش

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے قریب خاتون اپنے شوہر پر حملہ آور ہوگئی، ایمبولینس ڈرائیور شوہر کے ایک ماہ تک گھر نہ آنے پر اس کی بیوی اس کے پیچھے پہنچ گئی، بھری سڑک پر شوہر کی چھترول اور تھپڑوں کی بارش، سڑک پر ہجوم اکٹھا ہوگیا، خاتون شوہر کو زبردستی اپنے ساتھ گھر لے گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے قریب عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جہاں ایک خاتون اپنے ایمبولینس ڈرائیور شوہر کے ایک ماہ سے زائد گھر نہ آنے پر اس کے پیچھے وہاں پہنچ گئی اور بھری سڑک پر شوہر کی چھترول شروع کرتے ہوئے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی، خاتون کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کی باجود اس کا شوہر گھر آیا اور نہ ہی اپنی شکل دکھائی، میاں بیوی کی سڑک پر ہنگامہ آرائی پر وہاں ہجوم اکٹھا ہوگیا تاہم اس عجیب صورتحال میں وہ شوہر کی کوئی مدد نہ کر سکے اور خاتون اپنے شوہر کو پکڑ کر اپنے ساتھ گھر لے گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے