تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا وادی چوڑ مالی بٹگرام کا دورہ، اراضی تنازعہ کا مناسب حل نکالا جائے گا۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا وادی چوڑ مالی بٹگرام کا دورہ، اراضی تنازعہ کا مناسب حل نکالا جائے گا۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز

ایبٹ آباد (رپورٹ: اصغر شاہ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز نے وادی چوڑ مالی ضلع بٹگرام کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سراج الدین اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام طارق محمود خان نے ڈی آئی جی ہزارہ کو وادی چوڑ مالی کے حدود اربعہ اور دونوں فریقین کے درمیان پائے جانیوالے تنازعہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈرون کیمرہ کے زریعے وادی چوڑ مالی کا جائزہ لیا ہے ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر کہا کہ وادی چوڑ مالی کے تنازعہ کو میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔ دونوں فریقین کے ساتھ متفقہ طور پر مذاکرات کر کے آپس میں مل بیٹھ کر اس مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔ قانون سب کیلئے برابر ہے اور کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔ قانونی کی خلاف ورزی اور علاقہ کے امن کسی کو خراب کرنے کی اجازت ہرگز کسی کو نہیں دی جائے گی دونوں فریقین علاقہ کے امن و امان کا خاص خیال رکھیں ہمیشہ کی طرح اپنی لوکل پولیس کا بھرپور ساتھ دیں ہزارہ پولیس آپکی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے