Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کا کراچی کی مختلف شاہراہوں کی تزین و آرائش کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کراچی کی مختلف شاہراہوں کی تزین و آرائش کا فیصلہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کا کراچی کی مختلف شاہراہوں کی تزین و آرائش کا فیصلہ، حکومت سندھ آئی آئی چندریگر روڈ کی بیوٹیفیکیشن کریگی ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بدھ کو کھارادر وزیر مینشن، اولڈ سٹی ایریا ٹاور اور آئی آئی چندریگر روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مون سون بارشوں کے فوری بعد آئی آئی چندریگر روڈ کی بیوٹیفیکیشن کا کام شروع کیا جائے گا آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف سوریج نظام کو بھی درست کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ کھارادر میں وزیر مینشن کے اطراف سوریج کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے وزیر مینشن کے اطراف ترقیاتی کاموں کو بھی مکمل کیا گیا ہے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ترقی کا سفر جاری ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کئے جانے کے باوجود اپنے وسائل سے ترقیاتی کام کر رہے ہیں شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر کے ڈی اے کے افسران اور پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے