کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گلے میں پتنگ کی دھاتی ڈور پھرنے سے معصوم بچے سفیان کی ہلاکت پر اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پتنگ کی دھاتی ڈور پھرنے سے معصوم بچوں کی اموات میں اچانک شدت دیکھی جارہی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے نا تو دھاتی ڈور کی تیاری کی روک تھام کے لئے کوئی مؤثر انتظام ہے اور نا سرکاری ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے کوئی انتظام۔ زخمی بچہ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد نا ملنے کے سبب زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پاکستان کو چلانے والے شہر کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے کیونکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پتنگ بازی تفریح کا ایک ذریعہ ہے جبکہ پاکستان میں یہ تفریح حکومتی نااہلی کے سبب ایک بھیانک خواب میں تبدیل ہوچکی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انیس قائم خانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی تکالیف کا کچھ خیال کریں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی بنائیں، ایسے واقعات کی تحقیقات اور زمہ دار افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: نادرا آفس آنے والے سماجی فاصلوں کا قیام یقینی بنائیں ماسک و دستانے پہن کر آئیں سینٹائزر کا استعمال کریں۔ انچارج نادرا آفس جام پور محمد شریف خان گوپانگ
https://www.nopnewstv.com/ensure-that-nadra-office-maintains/