راجن پور (رپورٹ: انعام باری) وفاقی حکومت کی ہدایات پر 4 مئی بروز سوموار سے نادرا دفاتر کھولے جارہے ہیں جس کا بنیادی مقصد فنگر پرنٹ کی احساس پروگرام کے تحت تصدیق کرنا شامل ہے نادرا آفس آنے والے سماجی فاصلوں کا قیام یقینی بنائیں ماسک و دستانے پہن کر آئیں سینٹائزر کا استعمال کریں زیادہ عمر کے بزرگ و خواتین اور بیمار افراد رش میں نہ آئیں کرونا کے شدید خطرات ہیں زیادہ ہجوم ورش سے بھی اجتناب کیا جائے ان خیالات کا اظہار انچارج نادرا آفس جام پور محمد شریف خان گوپانگ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی تحریری ہدایات کی روشنی میں آج 4 مئی بروز سوموار سے جمعرات تک صبح دس بجے سے 4 بجے تک اور بروز جمعہ دس بجے سے ایک بجے تک نادرا دفاتر کھولے جارہے ہیں جن کا بنیادی ایجنڈہ وزیراعظم احساس پروگرام میں جن خواتین و حضرات کی نادرا ڈیٹا بیس سے تصدیق مطلوب ہے ان کیلئے یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ یہ غریب لوگ احساس پروگرام سے مستفید ہوسکیں تاہم انہوں نے کہا اس کیلئے کچھ ضابطہ اخلاق بھی مرتب کیا گیا ہے جو سائلین کو اپنانا چاہیے زیادہ رش و ہجوم سے گریز کیا جائے سماجی فاصلے برقرار رکھے جائیں فیس ماسک ہاتھوں کے دستانے و سینٹائزر استعمال کریں بیمار و زیادہ بزرگ افراد دفاتر آنے کی زحمت گوارہ نہ کریں کیونکہ اسطرح کرونا کے خطرات لاحق ہیں ہم نے تصدیقی عمل کی تیاری کے تمام کمپیوٹرائزڈ نظام کو فنکشنل کردیا ہے جو ڈائریکٹ ہیڈکوارٹر صورتحال کو مانیٹر کریں گا باقاعدہ ٹوکن کے اجراء و لائن میں لگ کر ہی صاف شفاف میرٹ پر تمام امور نمٹائے جائیں گے۔ اس موقع پر سید محسود شاہ، محمد اشفاق، محمد شکیل پتافی، عبدالحمید ڈراجہ بھی موجود تھے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: آزادی صحافت جمہوریت کے ماتھے کا جھومر اور شفاف حکمرانی کے قیام کی اساس ہے، لاک ڈاؤن کے اصل حقائق کو منظر عام پر لانا عالمی و مقامی میڈیا کا کڑا امتحان ہے۔ طارق چاندی والا
https://www.nopnewstv.com/freedom-of-the-p…s-the-foundation/