کوئٹہ (رپورٹ: احمد نور) بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی کا رجحان برقرار۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں کورونا فعال کیسز صرف کی تعداد صرف 1 فیصد رہ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 541 ٹیسٹ کئے گئے 10 ٹیسٹ مثبت آئے، بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 196 ہوگئی۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے 3 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں جس میں کوئٹہ سے 8، چاغی سے 1 اور خضدار سے 1 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 103 ہوگئی، بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18859 ہوگئی ہے، بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 18560 ہے۔