میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان میں کورونا کیسز پر پل پل کی اپڈیٹ کرنے والی سرکاری ویب سائیٹ پر میرپورخاص کے 0.07 پرسنٹ پازیٹیو کیسز کا بتایا جارہا ہے۔ جس پر رابطہ کرنے پر کرونا کنٹرول پروگرام میرپورخاص کے فوکل پرسن ڈاکٹر دلبر مری نے ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم کو بتایا کہ میرپورخاص کے رہائشی ایک عورت گاؤں میوو لغاری کہ رہائشی خاتون اور محمد بخش نامی شخص میں ایران سے واپسی آتے سکھر کورنٹائن سینٹر میں کورونا پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد خاتون لغاری کا سکھر میں چودہ روز کا کورنٹائن ٹائم پورا کرنے کے بعد کلئیر قرار دیکر میرپورخاص بھیج دیا تھا جس میں کسی بھی کورونا کی علامت نہ ملنے کے باوجود بھی مزید انکے گاؤں میں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ انہوں بے بتایا کہ محمد بخش نامی شخص جس میں کورونا پازیٹیو ہے وہ سکھر کورونا سینٹر میں زیر علاج ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا ہوگی۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ
https://www.nopnewstv.com/we-do-not-want-to-be-able/