میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ میں کورونا متاثرین کے لیے وزیر اعظم کا احساس ایمرجنسی پروگرام شروع ہوتے ہی فرنچرائزر ایجنٹ سرگرم، میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد میں مستحق خواتین، فی خاتون سے دو ہزار سے تین ہزار کی کٹوتی کرنے کی اطلاع پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا نوٹس، کٹوتی کرنے والے تین فرنچرائز ایجنٹ گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ایچ او کوٹ غلام محمد فرمان آگہیم نے مقدمہ درج کرکے تین فرنچرائزر سامارو کا رہائشی جہانگیر قاٸمخانی، کوٹ غلام محمد کے رہائشی جنید قاٸمخانی اور ندیم قاٸمخانی کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او کوٹ غلام محمد فرمان آگھیم نے ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم کو بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ کے احساس ایمرجنسی پرگرام تحصیل کوٹ غلام محمد کے انچارج میر زماں نے شکایت کی کہ احساس پرگرام کے تحت ضرورت مند خواتین میں رقوم کی تقسیم کا مرحلہ کل سے شروع ہونا تھا لیکن مزکورہ تینوں ایجنٹس نے آج مختلف گاؤں گوٹھوں میں جاکر فی خاتون کو بارہ ہزار کے بجائے نو ہزار اور دس ہزار دیکر باقی رقم ہضم کرلی، پولیس کے مطابق ملزمان سے پیسے مشینیں بھی بر آمد ہوئی ہیں مقدمہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے انچارج میر زماں کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پاکستان میں کورونا کیسز پر پل پل کی اپڈیٹ کرنے والی سرکاری ویب سائٹ پر میرپورخاص کے 0.07 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوۓ
https://www.nopnewstv.com/corona-cases-in-pakistan/