Home / اہم خبریں / کوآپریٹو مارکیٹ آگ میں تخریب کاری کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ مارکیٹ متاثرین کو مالی امداد نہ دی گئی تو سخت ردعمل دینگے۔ علامہ جہانزیب سبزواری

کوآپریٹو مارکیٹ آگ میں تخریب کاری کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ مارکیٹ متاثرین کو مالی امداد نہ دی گئی تو سخت ردعمل دینگے۔ علامہ جہانزیب سبزواری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) الیونس قاسم ویلفیئر آرگنائیزیشن کے سربراہ علامہ جہانزیب سبزواری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرکو آپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ میں تخریب کاری کے عنصر کو نظر انداز کرنا دانشمندی نہیں نااہلی ہے۔ حکمرانوں کو شہر میں آگ بجانے کے ٹھوس آلات نہ ہونے پر شرم آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی ملکی معیشت کا حب ہے لیکن اس پر کوئی خاص توجہ نہیں د ی جارہی ہے بلکہ صرف اس کو لوٹا جارہا ہے اور جس کی وجہ سے شہر کراچی کی نہایت ابتر صورت حال ہے حکمران قبلہ اپنا درست کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے 600 سے زائد متاثرین کو فوری مالی امداد نہ دی گئی تو سخت ردعمل کا اظہار کریں گے اور متاثرین کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے