تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کا گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول پھلڑہ میں مین روڈ سے اسکول تک لنک روڈ اور والی بال گراؤنڈ کی تعمیر

تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کا گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول پھلڑہ میں مین روڈ سے اسکول تک لنک روڈ اور والی بال گراؤنڈ کی تعمیر

ہزارہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول پھلڑہ میں بھاری مشینری سے مین روڈ سے اسکول تک لنک روڈ نکالا گیا اور والی بال گراؤنڈ بھی بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکول انتظامیہ کی طرف سے تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی کو پیغام موصول ہوا تھا کہ اسکول تک سڑک ناہونے کی وجہ سے گاڑیاں مین روڈ پر طالبات کو اتارتی ہیں۔ بچیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جس پر تعمیر تنول ویلفیئر سوسائٹی نے زمین کے مالکان سے اجازت لی اور گزشتہ روز مشینری لگا کر لنک روڈ نکالا گیا اسکے ساتھ ساتھ اسکول میں والی بال گراؤنڈ کو ٹھیک کیا گیا۔ویلفیڑ سوسائٹی کے عہدیداران نعیم فاروق تنولی، غریب شاہ، ایس ایچ او پھلڑہ صداقت نثار، سابق نائب ناظم تاجی خان و دیگر اہل علاقہ کی موجودگی میں سارا کام کروایا گیا۔ اس پراجیکٹ کے لیے ندیم فاروق تنولی سعودیہ، ساجد تنولی سعودیہ، عارف سعودیہ، صابر ایوب سعودیہ اور نعیم فاروق تنولی سرنی صابر ایوب، غریب شاہ، عنایت شاہ، ایس ایچ او صداقت نثار خان عتیق سلیمانی و دیگر نے خصوصی تعاون کیا۔ اہل علاقہ نے تعمیر تناول ویلفیئر سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوسائٹی کےمشکور ہیں جنہوں نے یہ نیک کام کیا۔ سوسائٹی ممبران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سے جو ممکن ہوا علاقے کے لیے کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے