تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاسبان رہنماؤں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کر نے پر نوابشاہ عدالت نے ٹنڈو آدم تھانے کے اے ایس آئی کو ہتھکڑیاں لگا دیں

پاسبان رہنماؤں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کر نے پر نوابشاہ عدالت نے ٹنڈو آدم تھانے کے اے ایس آئی کو ہتھکڑیاں لگا دیں

نوابشاہ (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ٹنڈو آدم کی قیادت پر سیاسی بنیادوں اور وڈیرہ شاہی کی ایماء پر بنائے گئے جھوٹے اور بوگس کیس میں نوابشاہ انسداد دہشت گردی معزز عدالت نے مدعی اے ایس آئی غلام عباس مری کو ہتھکڑیاں لگا دیں۔ واضح رہے کہ سیاسی مخاصمت کی بناء پر ٹنڈو آدم پولیس کی جانب سے پاسبان ضلع سانگھڑ کے عہدیداران سلطان خاصخیلی، سلیم چیمہ و دیگر کے ستمبر کے مہینے میں خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا تھا جس میں دو پاسبان گھرانوں کے تمام افراد، دیگر ورکرز اور صحافیوں کو ملوث کر کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے سے روکنے کی مذموم سازش کی گئی تھی تاکہ پاسبان کو دیوار سے لگا دیا جائے۔ یہ مقدمات پولیس نے سیاسی پشت پناہی اور وڈیروں کے ایماء پر بنائے تھے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس نے اس تمام معاملے میں غیر جانبداری کے بجائے ایک سیاسی پارٹی کا کردا ادا کیا۔ جھوٹے مقدمات میں ملوث کئے گئے افراد کی گرفتاریوں اور تمام معاملات انسداد دہشت گردی عدالت کے علم میں آنے کے بعد پیر کے روز، اصل ملزم پولیس افسر کو ملزموں کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا۔ اس موقعہ پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاسبان کے وکیل قاضی غلام فاروق عباسی ایڈووکیٹ اور پاسبان حیدرآباد کے صدر ارشد آرائیں نے کہا کہ جھوٹ ایک مرتبہ پھر شکست کھا گیا ہے، حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔ پاسبان امن پسند سیاسی جماعت ہے جس کا مقصد ملک میں انصاف اور قانون کی سربلندی ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ٹنڈو آدم کی لیڈر شپ پر بوگس اور جعلی کیسز وڈیرہ شاہی کے دباؤ پر بنائے گئے تھے۔ پاسبان نے ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی بات کی ہے تاکہ ملک سے کرپشن کے خاتمے ہو سکے۔نئی، ایمانداراور باصلاحیت لیڈر شپ پیدا ہو سکے۔ پاسبان کی حق و سچ کی جدو جہد سے وڈیرہ شاہی کے مفادات پر گہری ضرب لگتی ہے۔ سندھ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر کے سندھ میں خوف و ہراس کی فضاء پیدا کی گئی ہے تاکہ عوام کو غلام در غلام بنائے رکھا جا سکے۔ پاسبان کا مطالبہ ہے کہ پولیس کے محکمے کو سیاسی دباؤ اور اثر و رسوخ سے پاک کیا جائے۔ ارشد آرائیں اور قاضی غلام فاروق عباسی کے مطابق پاسبان ٹنڈو آدم کے رہنماؤں اور ذمہ داران کے خلاف ٹنڈو آدم پولیس کی جانب سے بنائے گئے جھوٹے مقدمات اور ایف آئی آر کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت نوابشاہ میں کیس کی سماعت پیر کی صبح ہوئی۔ سماعت میں جرح کے دوران سیاسی مداخلت، وڈیرہ شاہی کی ایماء پر بوگس کیس ثابت ہونے پر معزز عدالت نے مدعی، ایس ایس آئی غلام عباس مری کو ہتھکڑیاں لگانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ہتھکڑیاں لگا کر ملزموں کی طرح بٹھا دیا گیا۔ مدعی کے تحریری معافی نامے اور افسران بالا کے تحریری معافی نامے کے بعد ہتھکڑیاں کھولی گئیں۔عدلیہ کے اس فیصلے سے حق وسچ کی فتح ہوئی اور انصا ف کی فراہمی پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ امید ہے کہ پاسبان رہنماؤں اور ورکرز پر کاٹی گئی ایف آئی آر جھوٹی قرار دے دی جائے گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے