میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ عوامی جمہوری پارٹی کی جانب سے نامور صحافی سیاسی سماجی رہنما وفا سندھی کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کرکے خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں عوامی جمہوری پارٹی کے مرکزی رہنماؤں پروفیسر امیر گل کٹوہڑ، حکیم زنگیجو، ایڈوکیٹ سید لعل شاہ، قربان پنہور، ایڈووکیٹ اسحاق گاڈہی، آزاد منگی، ایڈووکیٹ سعید پہنور، عبدالرحمن قمبرانی سمیت بڑی تعداد میں وکلا صحافی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نہ کہا کہ وفا سندھی وطن دوست عوام دوست انسان تھے ان کی عمر جدوجہد کرتے ہوۓ گزری، وفا سندھی کے وطن دوست عوام و دوست کردار اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نہ کہا کہ افسوس سندھ مسائلستان بن گیا ہے اکثر اسکول بند ہیں لاکھوں بچے اسکول سے محروم ہیں اسکولوں میں سہولیات میسر نہیں سندھ کرپشن کی زد میں آ گئی ہے ترقیاتی کام صرف کرپشن کو مد نظر رکھ کر کیا جا رہا ہے حکومت کے پاس عوام کی بہتری کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہمارے پاس وسائل ہوتے بھی سہولیات سے محروم ہیں گیس پیٹرول ہم دے رہیں ہیں افسوس سندھ کیلئے کچھ نہیں ہر چیز پر ٹیکس دینے کے باوجود عوام کیلئے کوئی سہولیات نہیں عوام مہنگائی کے عذاب میں ہے وسائل اور اربوں روپے کے ٹیکس دینے کے باوجود سندھ کا حشر خراب ہے ملک میں بدحالی مہنگائی بیروزگاری کا ظلم برقرار ہے پی پی حکومت کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ریاست کے اہم عہدوں پر بیٹھے عوام دشمن ہیں اس موقع پر علی محمد پنہور، ایڈووکیٹ ساجد چانڈیو، منظور مہیسر، جنید ماجد پہنور و دیگر نے خطاب کیا اس سے قبل عوامی جمہوری پارٹی ضلع دادو کا کنوینشن ہوا جس میں ایڈووکیٹ اسحاق گاڈہی صدر، ایڈووکیٹ ساجد چانڈیو سینئر نائب صدر, ممتاز کھوسو نائب صدر، ایڈووکیٹ عبدالجبار سیال جوائنٹ سیکرٹری، ایڈووکیٹ عمران ساریو، حاجی رستم خاصخلی، منظور مہیسر، ایڈووکیٹ سعید پہنور، علی شیر گورڑ، ماجد پنہور، ایڈووکیٹ رضوان تنیو سمیت دیگر ممبر منتخب عہدیداروں سے پروفیسر امیر گل کٹوہڑ نے حلف لیا تقریب میں بصیر گورڑ، میر صابر کولاچی سمیت بڑی تعداد میں طلبا، وکلا اور صحافیوں نے شرکت کی۔