Home / اہم خبریں / چیف اکرام الدین کا ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین وفاقی ایچ ای سی مقرر ہونے پر مبارکباد

چیف اکرام الدین کا ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین وفاقی ایچ ای سی مقرر ہونے پر مبارکباد


ڈاکٹر مختار احمد کا شمار پاکستان کے معروف اور قابل ترین تعلیمی ماہرین میں ہے۔  چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

جرمنی (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مختار احمد کا شمار پاکستان کے معروف اور قابل ترین تعلیمی ماہرین میں ہوتا ہے۔ یاد رہے ڈاکٹر مختار احمد اس سے قبل بھی چیئرمین ایچ ای سی رہنے کے علاوہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی آسامی 28 مئی کو ڈاکٹر طارق بنوری کی چار سالہ مدت ختم ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جس کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کو قائم چیئرمین مقرر کیا گیا تھا یاد رہے کہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو چیئرمین ایچ ای سی کیلئے تین ناموں کی سمری بھیجی تھی تا ہم وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ڈاکٹر مختار احمد کے نام کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ الف سے ی تک،،، تحریر: سہیل یعقوب

اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کریں گے تا کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن ادارہ بہتر سے بہترین ہوسکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے