تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں چیسٹ پین یونٹ کا قیام شہریوں کے لئے تحفہ ہوگا۔ رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ

میرپورخاص میں چیسٹ پین یونٹ کا قیام شہریوں کے لئے تحفہ ہوگا۔ رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) چیسٹ پین یونٹ کے قیام کے لیے بالآخر شہر کے حقیقی و مخلص سیاسی مسیحا ساٸیں سید ذوالفقار علی شاہ کی موثر کوششیں اور انتھک محنت رنگ لے ہی آٸی۔ سید ذوالفقار علی شاہ کی میرپورخاص میں قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) چیسٹ پین یونٹ کے قیام کے لیے چھ فروری 2020 کو دی گٸی درخواست اور مسلسل کوششوں و کاوشوں پر وزیراعلیٰ سندھ نے گذشتہ روز سیکرٹری صحت کو تحریری طور پر ساٸیں ذوالفقار علی شاہ کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوٸے میرپورخاص کے نیو سول اسپتال میں قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) چیسٹ پین یونٹ کے قیام کا انتہاٸی ضروری لیٹر لکھا جس پر آج رکن سندھ اسمبلی ساٸیں ذوالفقار علی شاہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او میرپورخاص کے ہمراہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کراچی کے او پی ڈی انچارج کریم ممبانی اور باٸیو میڈیکل انچارج محمد جنید نے 22 ویں این آٸی سی وی ڈی چیسٹ پین یونٹ میرپورخاص سینٹر کے لیے نیو ضلعی سول اسپتال کا دورہ کیا اور نٸی تعمیر ہونیوالی پوری عمارت کا جاٸزہ لیا۔ اس موقع پر ایوان صحافت کے روح رواں محمد ہاشم شر سے خصوصی بات کرتے ہوٸے شہریوں کے ہردلعزیز سیاسی رہنما رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ میرپورخاص میں چیسٹ پین یونٹ کا قیام شہریوں کے لئے تحفہ ہوگا یہ چیسٹ پین یونٹ مین این آئی سی وی ڈی سے منسلک ہوگا، دل کے دورے کے مریضوں کو فوری طبّی امداد کی فراہمی کے بعد این آئی سی وی ڈی منتقل کیا جاسکے گا، جہاں پر جدید سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آئی سی وی ڈی نے دل کی صحت کے شعبے میں چیسٹ پین یونٹس کے قیام سے ایک نیا دور متعارف کرایا ہے یہ چیسٹ پین یونٹس کا منفرد پروگرام دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے یہ چیسٹ پین یونٹس 24 گھٹنے امراضِ قلب کے مریضوں کو ہنگامی طبّی امداد فراہم کرنے میں مصروفِ عمل رہتے ہیں یہ چیسٹ پین یونٹس جدید طبّی سہولیات سے آراستہ ہونگے اور ان چیسٹ پین یونٹس میں ابتدائی تشخیص کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ دل کے دورے کے مریضوں کو فوری طبّی امداد کے بعد پرائمری انجیوپلاسٹی اور دیگر پروسیجرز کے لئے این آئی سی وی ڈی منتقل کیا جاسکے گا انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ مریضوں کو انہی کے گھروں کے قریب امراضِ قلب کا جدید اور معیاری علاج بالکل مفت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور این آئی سی وی ڈی کا پورے صوبہ سندھ میں پھیلا ہوا سیٹ لائٹ سینٹرز اور چیسٹ پین یونٹس کا نیٹ ورک اس کا ثبوت ہے۔ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے صوبے بھر میں21 چیسٹ پین یونٹ، کراچی میں 16 اور دیگر اضلاع میں 5 چیسٹ پین یونٹ اور دس این آٸی سی وی ڈی اسپتال کام کررہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے