تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کپتان سرفراز احمد کی قائدانہ اننگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے فتح دلا دی

کپتان سرفراز احمد کی قائدانہ اننگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے فتح دلا دی

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اٹھارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کی ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ فاتح ٹیم کی یہ ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 200 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 گیندیں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ان فارم اوپنر جیسن رائے نے کریز سنبھالتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ 27 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: انور علی خان کانجو اسسٹنٹ کمشنر جام پور تعینات
https://www.nopnewstv.com/posted-as-assistant-commissioner ‎

انہوں نے احسان علی کے ہمراہ 88 رنز کی شراکت قائم کی۔ احسان علی 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ کچھ لڑکھڑائی اور محض 47 رنز پر تین کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔اس موقع پر کپتان سرفراز احمد نے عمر اکمل کے ہمراہ 52رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی۔ سرفراز احمد نے 32 گیندوں پر تین چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عمر اکمل نے 8 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے23 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ایلکس ہیلز اور فہیم اشرف کی نصف سنچریوں کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ ایلکس ہیلز نے 38 گیندوں پر 163 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے 196 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی بدولت 55 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی اور جیمز فالکنر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فارم 47 سے بنی جعلی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے

کھاد، بجلی اور ڈیزل بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے، کسان انتہائی پریشان ہے جعلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے