ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) گورنمنٹ مونو ٹیکنکل انسٹیٹوٹ کی جانب سے محمدی چوک پر مختلف ٹیکنالوجیز میں داخلے کے لئے کیمپ کا انعقاد، ڈائریکٹر ٹیکنیکل اسٹیوٹا شہید بینظیر آباد کا کیمپ کا دورہ۔ ٹنڈو آدم میں مزید دو ٹیکنالوجی دینے کا اعلان تفصیل کے مطابق گورنمنٹ مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے محمدی چوک پر الیکڑونکس و مکینکل، سی آئی ٹی، کامرس سمیت ٹیکنکل کے مختلف شعبہ میں داخلوں کے حوالے سے کیمپ لگایا گیا جس کی سربراہی پرنسپل سردار خان لغاری، کمرشل انسٹیٹیوٹ غلام مصطفی ساند، گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ اسکول کی پرنسپل قمر النساء نے کی کیمپ کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹراسٹیوٹا شہید بینظیر آباد محمد اسلم لغاری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں ٹیکنیکل کی تعلیم انتہائی ضروری ہے لہذا طلباء و طالبات ٹیکنیکل کے شعبہ کی تعلیم سے آراستہ ہوکر ملک و قوم کی خدمت کرنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں علاوہ ازیں ٹنڈوآدم مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں دو مذید ٹیکنالوجی سی آئی ٹی اور سول ٹیکنالوجی دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ کیمپ پر شہر کے معززین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے کیمپ کا دورہ بھی کیا اور ڈائریکٹر اسٹیوٹا کی جانب سے ٹنڈو آدم میں مزید دو ٹیکنالوجی کے اعلان کو سراہا جبکہ کیمپ پر شہید بینظیر آباد حبیب کالج کے پرنسپل حماد ابڑو نے بھی شرکت کی۔