تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عوام پر پٹرولیم بم گراکر حکمران اغیار کی خوشنودی کا کام کر رہے ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو

عوام پر پٹرولیم بم گراکر حکمران اغیار کی خوشنودی کا کام کر رہے ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو

 

کراچی (نوپ نیوز) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ حکمران عوام دشمنی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، پارلیمنٹ، آئین اور ووٹ کے ذریعے پاکستان کو فلاحی اسلامی جمہوریہ ریاست بنانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے قوم کے دل سے خوف نکال کر آگے بڑھنے کی نئی سوچ و فکر دی ہے، بھنگ، چرس، انڈوں، کٹوں اور لنگر خانے والے حکمرانوں نے ملک کو بدترین معاشی اقتصادی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کا انعقاد اعزاز کی بات ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
https://www.nopnewstv.com/media-conference-in-karachi

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام لیہ کے زیر اہتمام تحفظ آئین پاکستان جلسہ عام اور جامعہ ندوۃ العلم بلدیہ کراچی کے زیراہتمام منعقد تکمیل بخاری شریف اور العلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان کے عوام کو ایک نئی سوچ دی ہے پاکستان اپنے اسلامی آئینی شناخت کی وجہ سے اسلامی ہیں، لیکن 74 سال سے مسلط حکمرانوں نے صرف جھوٹ بولا، قوم کو نہ اسلامی قانون ملا نہ شریعت کا نظام ملا ہے۔ ہم پارلیمنٹ آئین اور ووٹ کی پرچی کے ذریعہ وطن عزیز میں وہ قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، جس قانون کے لئے لاکھوں افراد نے جانون کے نذرانے دیکر خطے کو حاصل کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے عملی طور پر پاکستان کو معاشی اقتصادی بدحالی کی آخری حد تک پہنچا دیا ہے، کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں، خوشحال پاکستان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، قوم کو انڈوں کٹوں مرغیوں سے لنگر خانہ اور چرس بھنگ کی کاشت پر لگانے والا لیڈر نہیں ہوسکتا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کو 23 مارچ کو مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف نکلنا ہوگا تاکہ ان نااہل حکمرانوں سے جان چھڑائی جاسکے، سندھ کے لاکھوں عوام جمعیۃ علماءاسلام کی دعوت پر اسلام آباد کی طرف مہنگائی کیخلاف مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے