کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کے ملکی اور غیر ملکی مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے مندوبین کو بلدیہ عظمیٰ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ کراچی میں بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کا انعقاد اعزاز کی بات ہے۔ کے ایم سی عوامی خدمت کا ادارہ ہے جس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ شہری سہولیات کا معیار بہتر بنانے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مفتی احمد الرحمنؒ وحدت امت کے داعی تھے، مفتی احمد الرحمنؒ کے 32 ویں یوم وفات پر علماء مشائخ و متحدہ علماء محاذ کا خراج عقیدت https://www.nopnewstv.com/unity-of-the-ummah
ریاست کا چوتھا ستون صحافت کا معاشرے کی اصلاح میں انتہائی اہم کردار ہے۔ صحافت کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی اس میدان میں عزت و تکریم حاصل کی جاسکتی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں حقائق کی تلاش کے بجائے سنسنی پھیلانے پر توجہ دی جاتی ہے۔ کسی بھی میڈیا ادارے کا اعتبار تبھی قائم رہ سکتا ہے جب وہ جعلی اور جھوٹی اطلاعات سے گریز کرے۔ جھوٹی خبر کسی میڈیا ادارے سے فرد یا گروہ تک منتقل ہو تو اس کے منفی اثرات زیادہ ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ اس قسم کی صورتحال میں صحافی کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ حکومتی اداروں خاص طور پر بلدیات کی رہنمائی میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ شہری مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل تجویز کرکے شہر کی بہترین خدمت کی جاسکتی ہے۔