لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سب سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ان میں وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں اور ٹیسٹ کرانے پر کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو سب سے الگ کر رہے ہیں تاہم وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات میں رہنمائی کرتے رہیں گے۔
![]()