ڈیرہ بگٹی (رپورٹ: خادم علی بگٹی) رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ بگٹی نوابزادہ گہرام بگٹی نے اپنے حلقہ انتخاب کے غریب لوگوں میں راشن تقسیم کیا وہ گزشتہ رات کو اسلام آباد سے ڈیرہ بگٹی پنہچنے پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر نوابزادہ گہرام بگٹی نے مخیرحضرات اور صاحب حیثیت لوگوں سے بھی دست بستہ اپیل کی کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں اپنے علاقے کے غریب افراد کی امداد کریں اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اب تک ڈیرہ بگٹی کے لئے کوئی واضع پیکج نہیں ملا مگر اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اور اپنی بساط کے مطابق حلقے کے تمام علاقوں شہروں اور دیہاتوں میں غریب لوگوں کی امداد کو یقینی بناؤ گا نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس وبائی مرض اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے احتیاط کے طور پر یہ اقدام اٹھایا ہے جس پر ڈیرہ بگٹی میں بھی اس اقدام پر مکمل طورپر عملدرآمد کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ذوالفقار علی قرار اور ڈی پی او ڈیرہ بگٹی عطاءالرحمان ترین کی کاوشیں قابل تعریف جنھوں نے عوام کو اس بات پر قائل کیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے گھروں میں رہیں اور عوام نے بھی باشعور ہونے کا ثبوت دیا جنھوں نے ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور گزشتہ تین روزسے ڈیرہ بگٹی، سوئی، زین لوٹی اور پیر کوہ میں مکمل لاک ڈاؤن ہے اور ہر قسم کا ٹریفک معطل ہے تمام بڑے سٹورز جس میں روز مرہ ضروریات کی چیزیں میسر ہوں کھلے ہوئے ہیں اس کے علاوہ سبزی فروشان، پرچون کی دکانیں، گوشت فروش اور پٹرول پمپ کھلے ہونگے۔
![]()