کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کو لندن میں لوٹ لیا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق سابق عالمی چیمپیئن عامر خان اور ان کی اہلیہ سے مشرقی لندن میں بندوق کی نوک پر گھڑی چھین لی گئی، عامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فریال کے ساتھ سڑک عبور کی، وہ مجھ سے چند قدم پیچھے تھی، دو آدمی دوڑتے ہوئے میرے پاس آئے، ایک مسلح فرد نے میرے چہرے پر بندوق کی نوک رکھتے ہوئے دستی گھڑی طلب کی جس پر میں نے بلا مزاحمت گھڑی اس کے حوالے کر دی، خوش قسمتی رہی کہ واقعہ میں ہم دونوں میاں بیوی محفوظ رہے۔
وقوعہ پیر کی شب مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں پیش آیا، سابق باکسنگ ورلڈ چیمپئن فروری میں مانچسٹر میں اپنے دیرینہ حریف کیل بروک سے شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے چکے ہیں۔