تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سینیٹری ورکزکے بنیادی مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ

سینیٹری ورکزکے بنیادی مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ نے ضلع جنوبی، ضلع شرقی، ضلع ملیر، ضلع کیماڑی، اور ضلع غربی کی چائنیز کمپنی کے عہدیداران اور متعلقہ افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹری ورکزکے بنیادی مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹری ورکرز، ہیلپرز وغیرہ کی اجرت سرکاری طور پر مختص کردہ اجرت کے مطابق کی جائیں یہ ان کا بنیادی حق ہے جبکہ ان کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی کی بنیاد پر اضافی ادائیگی (انسینٹیو) بھی دینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں طریقہ کار بنانے کے لئے ایک ہفتہ کا ٹائم دیں گے اگلے ماہ تک اگر کوئی میکنزم نہیں بنا تو چائینیز کمپنی کے بلوں سے کٹوتی کرکے ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محنت سے کام کرنے والے عملے کو رکھیں اورانہیں اچھی تنخواہیں دیں تاکہ شہر میں معیاری کام نظر آئے اپنے ملازمین کا ڈیٹا بیس تیار کریں حفاظتی مقاصد کے لئے بھی سینیٹری ورکرزکا ڈیٹا بیس بنانا ضروری ہے۔ ملازمین کی تنخواہیں حاضری کی تصدیق کے بعد ہی ادا کی جائیں۔ انہوں نے کہا جب تک سینیٹری ورکرز کی حاضری اور بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے مسائل حل نہیں ہونگے اس وقت تک صفائی میں خاطرخواہ بہتری نظر نہیں آئے گی۔ انہوں نے ضلع جنوبی کی چائنیز کمپنی چھانگی کانجی کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینیٹری ورکرز کو سرکاری منظورشدہ اجرت سے کم ادائیگی کر رہے ہیں اور تنخواہوں میں کٹوتیاں بھی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سینیٹری ورکرز کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ان معاملات کو درست کیا جائے۔ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے سینیٹری ورکرز میں اعتماد بحال ہوگا اور انکی کارکردگی بہتر ہوگی دوسری جانب انکا ڈیٹابیس بھی تیار ہوتا رہے گا۔ انہوں نے چائنیز کمپنی، متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حکمت عملی مرتب کرکے اس پرجلد ازجلد عملدرآمدکریں اور اگلے ہفتے رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مثبت نتائج چاہئے جس کے لئے چائنیز کمپنی اقدامات کرے۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے