Home / اہم خبریں / بین الصوبائی تھرو بال چیمپیئن شپ میں بلوچستان نے مردوں کا جبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا

بین الصوبائی تھرو بال چیمپیئن شپ میں بلوچستان نے مردوں کا جبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا

کوئٹہ (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان تھرو بال فیڈریشن اور بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھیلی گئی بین الصوبائی تھرو بال چیمپیئن شپ میں بلوچستان نے مردوں کا جبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل درا بلوچ تھے۔ جن کا پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تعارف کروایا۔ فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ گذشتہ روز ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں مردوں کے کھیلے گئے فائنل میں بلوچستان نےسندھ کو 1-2 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سندھ نے پہلے سیٹ میں 19-25 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بلوچستان نے 16-25 سے فتح حاصل کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں بلوچستان نے 19-25 کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-2 سے جیت لیا۔ اسی طرح خواتین کے فائنل میں سندھ نے پنجاب کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔چیمپیئن شپ میں چھ ٹیمیں نے حصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختو نخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔ اس موقع پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے نائب صدر جعفر علی شاہ، سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کی صدر میڈم اختر خان، پنجاب تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا سجاد اکبر، خیبرپختو نخوا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارشد حسین، گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ظہیر عباس، اسلام آباد ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین اور بلوچستان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منظور احمد سرپرہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے