Home / اہم خبریں / کمشنر کراچی کا عید کے بعد اتھلیٹکس اور آرچری کپ منعقد کرنے کا اعلان

کمشنر کراچی کا عید کے بعد اتھلیٹکس اور آرچری کپ منعقد کرنے کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے عید کے بعد اتھلیٹکس اور آرچری کپ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمشنر کراچی نے اعلان یوم پاکستان کے موقع پر نیا ناظم آباد جیم خانہ میں دوسری سندھ انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ چیمپئن شپ کا انعقاد سندھ آرچری ایسوسی ایشن نے کیا۔ کمشنر کراچی نے تیر اندازی کر کے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں: دارالسکون ذہنی و جسمانی معذور افراد کی شب و روز خدمت میں مصروف عمل ہے۔ چیئرپرسن ایم کے پی کارپوریٹ گروپ ثنا عقیل
https://www.nopnewstv.com/day-and-night-service ‎

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غربی زین العابدین انصاری، چیئرمین سندھ آرچری ایسوسی ایشن امتیاز احمد شیخ، آرچری ایسوسی ایشن صدر پروفیسر ثناء علی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سیکرٹری احمد علی راجپوت، اسپورٹس کوآرڈینیٹر کمشنر کراچی غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں سندھ بھر کے چھ ڈویژن کے تیر انداز شرکت کر رہے ہیں۔ کمشنر کراچی کا تیز اندازی کے کھیل کی پزیرائی کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ہے۔ کھیلوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے، تاکہ شہر کراچی کے میدان آباد رہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے