تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عروب شاہ اور عمامہ نذیر نے پاکستان ڈے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جاوید میانداد اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

عروب شاہ اور عمامہ نذیر نے پاکستان ڈے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جاوید میانداد اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ نیا ناظم کرکٹ اسٹیڈیم شہر قائد کے میدانوں میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ اسٹیڈیم کو عالمی معیار پر بنایا گیا ہے جوکہ عارف حبیب کی کھیلوں سے محبت کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ نیا ناظم آباد ایک بہترین ہاؤسنگ سوسائٹی ہوگی جس میں کھیلوں کی زبردست سہولیات شہریوں کو یہاں آنے پر مجبور کرے گی۔ وہ نیا ناظم اباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جلال الدین کرکٹ اکیڈمی اور نیا ناظم آباد جیم خانہ کے اشتراک سے کھیلے گئے پہلے پاکستان ڈے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

 

مزید پڑھیں: کمشنر کراچی کا عید کے بعد اتھلیٹکس اور آرچری کپ منعقد کرنے کا اعلان
https://www.nopnewstv.com/athletics-and-archery-cup

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ حاضر ہیں۔ ایک سوال پر جاوید میانداد نے کہا کہ ہوم گراونڈ پر آسٹریلیا سے پاکستان کو جیتنا ہوگا۔ ہارنے سے چیزیں پیچھے چلی جاتی ہے۔ کراچی ٹیسٹ میں پی سی بی نے نہیں بلایا، بلاتے تو اسٹیڈیم جاتا۔ کرکٹ بورڈ سے پوچھیں، مجھ سے سوال نہ کریں ہال آف فیم نہ بھی دیتے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا جب عمران خان کرکٹ کھیلتے تھے تو میں ساتھ ہوتا تھا کرکٹ کا کھیل سب کو ساتھ لے چلنا سکھاتا ہے سیاست کو مجھے زیادہ نہیں پتہ عدم اعتماد کا عمران خان خود ہی جواب دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر کھیلے گئے گرلز ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل عروب شاہ اور عمامہ نذیر نے تین رنز سے جیت لیا۔

فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ثناء تاج اور مہک امیدن کی جوڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اسکلز مقابلوں کی کیچنگ میں عروب شاہ اور فٹنس میں یسری احمد فاتح بنیں۔ بہترین فیلڈر کا ایوارڈ اریجا خان نے حاصل کیا جبکہ اسپیشل پرائز شبنم حیات نے حاصل کیا۔ مہمان خصوصی جاوید میانداد، نیا ناظم آباد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صمد حبیب، نیا ناظم آباد جیم خانہ کے صدر سید محمد طلحہ، ٹورنامںٹ ڈائریکٹرسابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین، توصیف احمد، راشد خان، اعظم خان اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ سابق کپتان جاوید میانداد نے دیگر مہمانوں کے ہمران یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی بھی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے