تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خانواہن میں بھنڈ برادری کا احتجاج، پانچ افراد کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور زمین قابضین سے واہگزر کروانے کا مطالبہ

خانواہن میں بھنڈ برادری کا احتجاج، پانچ افراد کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور زمین قابضین سے واہگزر کروانے کا مطالبہ

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) خانواہن کے قریب دیہات شہر میں بھنڈ برادری کا احتجاج زمین کے تنازعے میں پانچ افراد کے ناحق قتل کیخلاف کے قاتلوں کی گرفتاری اور بھنڈ قوم کی زمینوں پر ناجائز قبضہ فوری کیا جائے اور ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے مقررین۔ تفصیلات کے مطابق خانواہن کے قریب دیہات میں آل پاکستان بھنڈ اتحاد ضلع نوشہرو فیروز کے آرگنائزر غلام نبی بھنڈ سیاسی، سماجی ادبی رہنما استاد ظفر علی بھنڈ، انور علی بھنڈ، ذوالفقار علی بھنڈ، سکندر علی، شمن علی، نواز بھنڈ، حبدار علی اور منظور علی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مورو جمالی پیٹرول پمپ پر مسافر وین کی وائرنگ شارٹ ہونے سے آگ لگنے سے دھماکہ، 4 گاڑیاں جل کر خاکستر
https://www.nopnewstv.com/vehicles-burnt-to-ashes

جس مقررین کا کہنا تھا کہ زرداری قوم کے علی حسن زرداری، محسن زرداری اور عابد زرداری نے ہماری قوم کے پانچ بے گناہ افراد کو حکومتی مشنری کیساتھ ملکر ناحق قتل کیا بلکہ بھنڈ قوم کی زمینوں پر قبضہ کیا ہے جو بھنڈ قوم کے پاس ان کے آباؤ اجداد کی وارثت میں ان کے پاس چلی آرہی ہے اس سازش میں نواب شاہ کے ایس ایس پی نے ظالموں کا مکمل ساتھ دیکر زرداریوں کا کمدار ہونے کا ثبوت دیا ہے اس وقت تک کوئی بھی سندھ حکومت کا اعلیٰ اہلکار مظلموں کے پاس دار درسی کے لیے نہیں آیا اور ہی نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔

زمین کا مسئلہ گزشتہ دس سال سے کورٹ میں ہے اور کورٹ نے بھنڈ قوم کے حق میں فیصلہ دیا تھا اس کے باوجود معاملہ اب بھی کورٹ میں چل رہا ہے زرداریوں نے سندھ حکومت کے اور طاقت کے مزے میں بھنڈ قوم کے بے گناہ نہتے افراد کو قتل کیا ہے ہم وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ سے قتل و غارت غنڈہ گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے