نوشہرو فیروز/ کنڈیارو (رپورٹ: محمد علی ملک) کنڈیارو نواں جتوئی کی رہاشی غنویٰ جروار نے مٹھیانی کے رہاٸشی علی خان کوسو سے محراب پور کی عدالت میں پسند کی شادی کرلی میان بیوی کا نیشنل پریس کلب کنڈیارو پر تحفظ کے لئے احتجاج اس موقع پر غنویٰ جروار اپنے شوہر علی خان کوسو کے ہمراہ میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوۓ کہا کہ
میں نے اپنی مرضی کے مطابق علی خان کوسو کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے جس کے بعد ہمارے رشتے دار ميری اور ميرے شوہر کی جان کے دشمن بن گئے ہیں ہمیں قتل کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث ہماری زندگی خطرے میں ہے ہمیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس وجہ سے ہم شدید پریشان ہیں ہماری وزیراعلی سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی نواب شاہ سے مطالبہ ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے۔