تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد چار ہوگئی، ڈگری کے کورونا مریضوں کے تین ورثاء کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

میرپورخاص میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد چار ہوگئی، ڈگری کے کورونا مریضوں کے تین ورثاء کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سول ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں کورونا کے ایک اور مریض کا ٹیسٹ منفی آگیا، مسعود نامی مریض کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا، کورونا کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر دلبر مری نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 48 گھنٹے کے بعد مسعود کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا منفی آنے پر انہیں چھوڑ دیا جائے گا، اس سے قبل تین افراد کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر چھوڑ دیا گیا تھا، کورونا کے دو مریض شکور پنساری اور ڈگری کی رہائشی سلمی کراچی میں زیر علاج ہیں، جبکہ طبیعت خراب ہونے کے سبب سول ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ سے کورونا کے مریض حنیف کو حیدرآباد ریفر کردیا گیا تھا جو حیدرآباد میں زیر علاج ہے، اس وقت سول ہسپتال میرپورخاص کے آئسولیشن وارڈ میں خاتون سمیت کورونا کے سات مریض زیر علاج ہیں، جن کی طیعت بلکل ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پی پی نے احساس کیش ایمرجنسی سینٹرز پر اپنے بینرز لگاکر جیالا فنڈ سیل قائم کر کے بھتہ لیا۔ حلیم عادل شیخ
https://www.nopnewstv.com/the-ppp-extorted-money-by/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے