Home / اہم خبریں / اے این ایف انٹیلیجنس کی اے این ایف کوہاٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائی۔ لاچی ٹول پلازہ کوہاٹ کے قریب دورانِ تلاشی ٹرک سے 457 کلو گرام چرس برآمد

اے این ایف انٹیلیجنس کی اے این ایف کوہاٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائی۔ لاچی ٹول پلازہ کوہاٹ کے قریب دورانِ تلاشی ٹرک سے 457 کلو گرام چرس برآمد

کوہاٹ (نوپ نیوز) اے این ایف انٹیلیجنس کی اے این ایف کوہاٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائی۔ لاچی ٹول پلازہ کوہاٹ کے قریب دورانِ تلاشی ہینو ٹرک سے 457.200 کلوگرام چرس برآمد۔ برآمد شدہ چرس ٹرک کے پچھلے حصے کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ ٹرک سے 1200 گرام کے کل 381 عدد پیکٹ چرس برآمد ہوئی۔ دورانِ کارروائی اورکزئی کے رہائشی انشاد علی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی تھیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے