تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور امریکن قونصل خانے کے باہمی اشتراک سے سر سنگیت پر مبنی آن لائن میوزکل پروگرام کا انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور امریکن قونصل خانے کے باہمی اشتراک سے سر سنگیت پر مبنی آن لائن میوزکل پروگرام کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں امریکہ کے 246ویں جشن آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ میوزکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا، میوزکل پروگرام کا انعقاد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور امریکن قونصل خانے کے باہمی اشتراک سے کیا گیا، آن لائن میوزکل پروگرام میں پاکستانی اور امریکی موسیقی کا حسین امتزاج پیش کیا گیا، امریکہ سے تعلق رکھنے والے بینڈ میری میک برائیڈ نے پاکستانی ترانہ گایا جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے بینڈ ساؤنڈ آف کولاچی نے امریکہ کا قومی ترانہ گاکر ایک دوسرے سے یکجہتی کا اظہار کیا، میوزکل پروگرام میں کراچی فوک آرکیسٹرا نے احسن باری کی رہنمائی میں سندھ، بلوچستان کے فوک گیت پیش کئے، جس میں فوک گلوکارہ مائی ڈھائی، گلوکار ارمان رحیم اور وہاب بگٹی نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا، کنسرٹ میں پاکستانی فنکار محمد خان اور امریکی فنکار بین رائیٹ کی موسیقی کا خوبصورت سنگم دیکھنے کو ملا جس میں فنکاروں نے بلوچی ساز بینجو اور امریکی بلوگر اس بینجو کے ساز کو ملا کر حسین دھن ترتیب دی اس موقع پر امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبر سٹین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات فروغ پارہے ہیں، امریکہ پاکستان کے تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کورونا وائرس کے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اُٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ ہوتھ اسکریبل چیمپئین شپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم تھائی لینڈ روانہ

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپین شپ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے