![]()
لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) نبی اکرم کا چہرہ مبارک صورت حق کا آئینہ ہے ڈاکٹر اصغر مسعودی۔ آل پارٹیز ڈیڑھ ہزار سالہ جشن ولادت خاتم الانبیاء کانفرنس سے ڈاکٹر اصغر مسعودی پیر ناصر قادری انجم شکیل منیر گیلانی پیر فاروق الحسن پیر کامران طارق احمد ودیگر کا خطاب۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان طارق احمد کی خصوصی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق امام حسن کونسل پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان فقید المثال آل پارٹیز ڈیڑھ ہزار سالہ جشن ولادت خاتم الانبیاء کانفرنس کراچی شہداء ہال لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ چہروں کی کائنات میں سب سے حسین چہرہ اس مقدس ہستی کا ہے جس پر اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ مبارک صورت حق کا آئینہ دار ہے۔ آپ کا رخ انور اتنی حقیقت ہے کہ خواب میں بھی نظر آئے تو عین حقیقت ہے۔ جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے کو دیکھا اس نے چہرہ حق دیکھا۔ کانفرنس کی صدارت بانی و مرکزی چیئرمین امام حسن کونسل پاکستان گدی نشین دربار عالیہ حضرت پیر محمد یار بھٹی سچیاری نوشاہی قادری المعروف بابا مالی شاہ سرکار رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ آف جہانیاں منڈی صاحبزادہ پیر ناصر عباس سچیاری نوشاہی قادری ایڈووکیٹ نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی و خصوصی خطاب ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی صاحبزادہ پیر ناصر عباس سچیاری نوشاہی قادری ایڈووکیٹ پیر سید انجم شکیل گیلانی۔ سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت میاں میر پیر سید منیر حسین گیلانی امیدواران برائے ممبرز پنجاب بار کونسل مرید علی بھٹہ ایڈووکیٹ بیرسٹر سعید ناگرہ ایڈووکیٹ مرکزی رابطہ سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان وسجادہ نشین دربار عالیہ حضرت نوشہ گنج بخش پیر کامران خضر نوشاہی صدر امام حسن کونسل پاکستان ہائیکورٹ لاہور پیر منصور اقبال گوندل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری رانا محمد انعام عباس سچیاری نوشاہی قادری ایڈووکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹریز پیر سید محمد فیصل ہاشمی چشتی گولڑوی میاں محمد طاہر انقلابی مرکزی سیکرٹری عالمی امور ملک شہباز احمد مرکزی سیکرٹری جنرل نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان طارق احمد پیر سید فرخ گیلانی القادری الحسینی الرزاقی صاحبزادہ پیر فامق چشتی قادری کاظمی آستانہ عالیہ چشتیہ کاظمیہ پیر میاں شہباز شطاری قادری سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت بابا شاہ عنایت قادری مفتی سید عاشق حسین بخاری سربراہ جامعہ بیت القرآن لاہور کینٹ عرفان حیات باجوہ ایڈووکیٹ امیدوار برائے صدر لاہور بار بابا محمد شفیق بٹ مجاہد سربراہ جمعیت علماء پاکستان نیازی آصف علی چوہدری مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان انقلابی پارٹی پیر فاروق الحسن نوشاہی آستانہ عالیہ نوشاہی قادری شیخوپورہ کیانی رنجیت سنگھ سربراہ سماجی ورکر پاکستان سکھ مذہب پادری سلطان زمان رہنما کرسچن کمیونٹی لاہور پیر شبیر انجم مدنی خطیب جامع مسجد علم فاطمہ پیر محمد امین سیفی آستانہ سیفیہ لاہور کینٹ نائب صدر لاہور ڈویژن محمد طارق گجر ایڈووکیٹ معروف نعت خواں اظہرعالم فاروقی حکیم سردار دھرم سنگھ سماجی رہنما سکھ کمیونٹی جنرل سیکرٹری ضلع لاہور محمد عظیم کاشف قادری پیر سید محمود جاوید گیلانی آستانہ عالیہ والٹن لاہور پیر محمد ادریس نوشاہی شاگرد خاص پروفیسر محمد علی نجم نوشاہی ملک شہباز حسن صدر پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ صاحبزادہ میاں امام اللہ چوغطہ ایڈووکیٹ سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت پیر میاں مودا سرکار ودیگر نے کیا نقابت کے فرائض صوبائی صدر شمالی پنجاب پیر آف اوگالی شریف ابوالحامد پیر محمد امیر سلطان ہاشمی چشتی نے انجام دئیے۔ خصوصی نعت ہندو کمیونٹی کے سماجی رہنما بھگت لال نے پیش کی کانفرنس میں علماء کرام مشائخ عظام اور کارکنان امام حسن کونسل پاکستان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ درود وسلام کے بعد دعاء خیر سے کانفرنس کا اختتام ہوا۔ آخر میں لنگر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔
Home / Home / آل پارٹیز 1500 سالہ جشن ولادت خاتم الانبیاء کانفرنس، سیکرٹری جنرل NUJ طارق احمد کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
Tags Dr.Ghulam Murtaza ڈاکٹر غلام مرتضیٰ محمد احسان مغل