Home / اہم خبریں / ساری رکاوٹیں ختم ہوجائیں گی، عافیہ کو اللہ ہی وطن واپس لائے گا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ساری رکاوٹیں ختم ہوجائیں گی، عافیہ کو اللہ ہی وطن واپس لائے گا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے جاری بین الاقوامی مہم کے سلسلے میں اندرون و بیرون ممالک پروگرامات اور اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر سرائیکی عوامی اتحاد پارٹی کے جنرل سیکریٹری مشتاق حسین سنانواں نے ملاقات کی اور اپنی جماعت کی جانب سے ”عافیہ رہائی کمپین“ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے سلسلے میں ہونے والے ہر پروگرام میں ان کی جماعت بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی جس پر ڈاکٹر فوزیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام تو بہت اچھے ہیں، دعا ہے کہ قوم کو اچھی لیڈرشپ مل جائے کیونکہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی میں رکاوٹ ڈالنے والے غیر نہیں، اپنے ہی ہیں۔ پاکستان کا عام شہری عافیہ پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان سن کر تڑپ اٹھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ساری رکاوٹیں ختم ہوجائیں گی، عافیہ کو اللہ ہی وطن واپس لائے گا۔ اللہ نے کوشش اور جدوجہد کا حکم دیا ہے جو کہ نہ صرف پوری قوم کر رہی ہے بلکہ بیرون ممالک میں بھی امن، انصاف اور انسانیت کے علمبردار عافیہ کی رہائی کیلئے ایک مرتبہ پھر سرگرم عمل ہوگئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے