تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کاٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی اچانک قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا، وزیر اعظم اچانک قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیں۔ صدر کاٹی سلمان اسل

کاٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی اچانک قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا، وزیر اعظم اچانک قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیں۔ صدر کاٹی سلمان اسل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلمان اسلم نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے قیمتوں کو برقرار رکھنے کے فیصلے کے باوجود رات کی تاریکی میں اچانک قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ اوگرا سمیت پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ صدر کاٹی نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اچانک قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جو عوام سمیت صنعتکاروں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ پیداواری لاگت اور مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنے کی اب نہ تو عوام میں سکت باقی ہے اور نہ ہی صنعتکار اس کے متحمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے میکانزم طے ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 دن بعد طے کی جائے گی۔ تاہم اوگرا نے وزیر اعظم کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے رات کے اندھیرے میں اپنی من مانی کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ سلمان اسلم کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے کر عوام اور صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے، اس طرح بے موقع قیمتوں میں اضافہ سے نہ صرف صنعتیں تباہی کا شکار ہوں گی بلکہ بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتکاروں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے اور اس طرح کے اقدامات سے ملک سے سرمائے کا انخلا ہوگا، صنعتکار بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ اس فیصلے کی قیمت برآمدات کے خاتمہ کی صورت میں ادا کرنی پڑے گی جس سے ملکی کی معیشت اور بقاء وابستہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے