Home/اہم خبریں/پاسبان سیکریٹریٹ پر شر پسندوں کا حملہ، آئی جی اور ڈی جی رینجرز سندھ نوٹس لیں حملہ آوروں کا مقصد پاسبان کی پُر امن سیاسی جدوجہد کو سبوتاژ کرنا ہے۔ طارق چاندی والا
پاسبان سیکریٹریٹ پر شر پسندوں کا حملہ، آئی جی اور ڈی جی رینجرز سندھ نوٹس لیں حملہ آوروں کا مقصد پاسبان کی پُر امن سیاسی جدوجہد کو سبوتاژ کرنا ہے۔ طارق چاندی والا
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے پاسبان کراچی سیکریٹریٹ میں گذشتہ روز شرپسندوں کی جانب سے کئے گئے حملے کو سیاسی پر امن ماحول کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی دفاتر کو تحفظ فراہم کرنا، علاقہ تھانہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ پی آئی بی کالونی تھانہ کی، پاسبان سیکریٹریٹ پر حملے اور دفتری عملے کو ذد و کوب کرنے کے واقعہ پر خاموشی اور مسلسل چشم پوشی، حملہ آوروں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں طارق چاندی والا نے مزید کہا کہ پاسبان کے قائدین اور ورکرز پرامن ہیں اور امن پسندی کو پاسبان کی کمزوری سمجھ کر حملہ آوروں نے پاسبان کراچی سیکریٹریٹ پر حملہ کیا۔ دفتر کے شیشے توڑے اور پاسبان کے آفس سیکریٹری نعمان کو ذد و کوب کیا۔ یہ واقعہ جس وقت رونما ہوا اس وقت پاسبان کے دفتر میں نعمان صاحب اکیلے تھے۔ طارق چاندی والا نے کہا کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ظلم کے نظام کے خاتمے اور عوام میں سیاسی شعور کی بیداری سمیت عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ پاسبان کی پرامن جدوجہد سے خوف ذدہ قوتیں اس طرح کے گھٹیا حربے استعمال کرکے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز واقعہ کی تحقیقات کروائیں اور واقعہ میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ پرامن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔