تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت کی تمام سازشیں ناکام، کشمیر میں کرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار

بھارت کی تمام سازشیں ناکام، کشمیر میں کرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز جمعے سے مظفر آباد میں ہو رہا ہے، ایونٹ کو ختم کرانے کیلیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، غیر ملکی پلیئرز کو شرکت سے روکنے کی سر توڑ کوشش ہوئی، اس مقصد کیلیے متعلقہ بورڈز پر دباؤ بھی ڈالا گیا، ایونٹ کو رکوانے کے لئے آئی سی سی کا دروازہ تک کھٹکھٹایا گیا، تاہم وہاں پر بھی اسے منہ کی کھانا پڑی، بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا میچ منعقد ہونے کو تیار ہے۔آج شاہد خان آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس کا مقابلہ شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز سے ہوگا، ہفتے کو باغ اسٹالینز اور کوٹلی لائنز میں میچ کھیلا جائے گا، اوورسیز واریئرز اور مظفرآباد ٹائیگرز بھی مقابل ہوں گے، ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں۔ پہلا کوالیفائر 14 اگست کو ہونا ہے، فائنل 17 تاریخ کو ہوگا، مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے، اس میں سے 12 ڈے اینڈ نائٹ ہیں۔ دریں اثنا میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک ٹورنامنٹ کے حوالے سے کافی پْرجوش ہیں، انھوں نے شائقین سے بھی درخواست کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر ٹورنامنٹ کو سپورٹ کریں اور اسٹیڈیم آکر ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔ شعیب ملک نے کہا کہ یہ لیگ صرف نوجوانوں ہی نہیں بلکہ سینئر کھلاڑیوں کے لئے بھی کافی اہم ہے، دونوں کے لئے یہ بہترین موقع ہے، ہمیں کشمیر کے کرکٹرز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا جبکہ وہ بھی ہم سے سیکھ سکتے ہیں، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا، مجھے پوری امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے