تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص سے ڈھائی ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب ملزمان گرفتار- لڑکی کی بازیابی پر والدین آبدیدہ

میرپورخاص سے ڈھائی ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب ملزمان گرفتار- لڑکی کی بازیابی پر والدین آبدیدہ

میرپورخاص (بیورو رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص پولیس کی بڑی کاروائی ڈھائی مہینے سے پولیس کے لیئے درد سر بنا کیس حل ہوگیا- طور آباد کی رہائشی پندرہ سالہ فضا ولد محمود حیدرآباد لطیف آباد بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود سے بازیاب ہوگئی- دو اغوا کار شفيق اور قيوم نامی افراد گرفتار- گرفتار افراد کا تعلق حیدرآباد سے ہے. فضا شہید بینظیر گرلز ہائی اسکول سے جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی جس کی ایف آئی آر ٹاؤن تھانہ میرپورخاص میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کی گئی تھی- اے ایس پی حسن جاوید بھٹی کی پریس کانفرنس – فضا کو والدین نے میڈیا کے سامنے رو کر گلے لگایا- بازیاب ہونے والی مغویہ فضا کے والد نے کہا کہ میں ڈی آئی جی میرپورخاص مظہر نواز شیخ ایس ایس پی میرپورخاص نذیر میر بحر اے ایس پی سیٹلائیٹ ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری بچی کو اغوا کاروں سے چھڑا کر میرے حوالے کیا-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز، 100 سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کے زیر اہتمام نئی کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے