تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بینکوں سے رقوم لے کر نکلنے والے شہریوں کے متعلق ڈاکوؤں کو مخبری دینے والا ملزم گرفتار

بینکوں سے رقوم لے کر نکلنے والے شہریوں کے متعلق ڈاکوؤں کو مخبری دینے والا ملزم گرفتار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملیر ندی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران بینکوں سے رقوم لے کر نکلنے والے شہریوں کے متعلق ڈاکوؤں کو اطلاع دینے والے مخبر یونس عرف لالا گندھاری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلیے۔ ملزم یونس عرف لالا گندھاری کے خلاف ڈکیتی کے کئی مقدمات تھانہ ڈیفنس، فیروزآباد اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ صدر میں درج ہیں ملزم کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شرافی گوٹھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش گروہ کے دیگر ساتھیوں کے لیے مخبری کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزم 1991 سے مختلف اوقات میں ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے