تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار۔ ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، موجودہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کو موٹرسائیکل چوری کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایچ او اورنگی نے نورانی پارک کے قریب کاروائی کر کے ملزمان گروہ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔ برآمدہ موٹرسائیکل نمبری کے سی ایکس-721 کی سرقیدگی کا مقدمہ تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو مزید مقدمات میں شناخت و تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزمان سے برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ساجد ولد محمد صدیق اور ثاقب ولد شاکر علی شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے