Home/اہم خبریں/شجر کاری مہم میں اورنگی سوشل یونٹی فورم کو بڑی تعداد میں پودے فراہم کیے جائیں گے۔ محمد ساجد ڈپٹی ڈائریکٹر پارک میونسپل کارپوریشن ڈسٹرکٹ ویسٹ
شجر کاری مہم میں اورنگی سوشل یونٹی فورم کو بڑی تعداد میں پودے فراہم کیے جائیں گے۔ محمد ساجد ڈپٹی ڈائریکٹر پارک میونسپل کارپوریشن ڈسٹرکٹ ویسٹ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اورنگی سوشل یونیٹی فورم کے وفد نےمیونسپل کارپوریشن ڈسٹرکٹ ویسٹ آفس اورنگی ٹاؤن کے دیگر شعبہ جات کے افسران سے اہم ملاقاتیں کیں اور اورنگی کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ بارشوں سے قبل اہم مسائل کو فوری حل کرکے عوام کو بڑے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے افسران نے بہت اچھے ماحول میں میٹنگ کی اور وفد کی جانب سے کی جانے والے مسائل کی نشاندہی کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کروائی اس وفد میں سہیل۔ مہتاب وارثی، اشرف وارثی، غلام محی الدین اور علی محمد صدیقی اورنگی سوشل یونیٹی فورم کے وفد کا حصہ تھے۔ اس موقع پر محمد ساجد ڈپٹی ڈائریکٹر پارک نے میونسپل کارپوریشن ڈسٹرکٹ ویسٹ آفس میں اورنگی سوشل یونیٹی فورم کے وفد کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور انہوں نے یقین دلایا کہ شجر کاری مہم کے دائرہ کار کو وسعی کیا جائے گا اور اس حوالے سے اورنگی سوشل یونٹی فورم کو بڑی تعداد میں پودے فراہم کیے جائیں گے۔