Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ہسپتال میں بڑے پیمانے پر گندگی کا ڈھیر، آگ ایک کوارٹر کے اندر سے بھڑک اٹھی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ہسپتال میں بڑے پیمانے پر گندگی کا ڈھیر، آگ ایک کوارٹر کے اندر سے بھڑک اٹھی

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) لوئر چترال ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اسٹور روم میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ موقعے پر پہنچے اور اسٹور روم میں لگی آگ پر قابو پاکر آس پاس کی بلڈنگز کو متاثر ہونے اور بڑے نقصان سے بچا لیا، فائر فائٹگ میں ریسکیو 1122 کے 7 فائر فائٹرز، تین فائر وہیکلز نے حصہ لیا اور 13 ہزار لیٹر پانی استعمال ہوا، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے 40 منٹ کی فائر فائٹگ کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا، ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر شمیم نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ جس کوارٹر میں آگ لگی یہ دونوں کوارٹر استعمال میں نہیں تھے اس میں کباڑ یعنی پرانا سامان رکھا تھا۔ مقامی لوگوں نے ہسپتال میں پڑے ہوئی گندگی کی نشان دہی کرتے ہوۓ شکایت کی یہ ہسپتال کم اور کوڑا دان زیادہ لگتا ہے اتنی گندگی کی ہوتے ہوۓ صحت مند انسان بھی بیمار ہوسکتا ہے اس گند کو فوری طور پر یہاں سے ہٹانا چاہیے۔ ایم ایس نے اس بابت انکوائری کرانے کی بھی یقین دہانی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے