Home / اہم خبریں / شہر کے مختلف علاقوں میں اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

شہر کے مختلف علاقوں میں اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈائریکٹر انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع جنوبی اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے اتائیوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور چیئرمین نے گذشتہ دنوں کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اتائیت کے خلاف مہم چلانے کا عندیہ دیا تھا۔ اس سلسلے میں کراچی میں اتائیوں کے خلاف بھرپور کاروایوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ا س حوالے سے آرتھوپیڈک کے کے ٹی ڈیفنس کے پوش علاقے میں واقع ایک اسپتال کے حوالے سے شکایات وصول ہونے پر انسداد اتائیت کے ماہرین نے دورہ کیا۔ دوران معائنہ یہ معلوم ہوا کہ مذکورہ کلینک میں جتنے بھی علاج کے طریقہ کار تھے وہ سب غیر رجسٹرڈ شدہ تھے وہاں پر موجود عملہ قانونی طور پر خدمات دینے کا مجاز نہیں تھا۔ وہاں پر معلوم ہوا کہ شہر کے بہت سے امراء بشمول وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی وہاں سے علاج کراتے رہے ہیں۔ وہاں پر موجود مریضوں نے سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اندازہ وہ دو لاکھ سے زیادہ رقم علاج میں خرچ کرچکے ہیں اور 10سے زیادہ مرتبہ وزٹ کرچکے ہیں مگر کوئی ابھی تک مرض میں کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ جبکہ دوسری جانب سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے بار باروہاں موجود عملے سے تعلیمی اسناد، رجسٹریشن و سرٹیفکیٹس اور قانونی لائسنس پیش کرنے کو کہا جو وہاں موجود عملے نے جمع کرانے سے انکار کردیا۔ جبکہ کلینک میں ایکسرے ٹیکنیشنز بھی دستیاب نہیں تھے اور ناہی کوئی آرتھوپیڈک سرجن دستیاب تھا۔ دوسری جانب کے امراض کا علاج دانتوں کے ڈاکٹر کررہے تھے جبکہ فزیوتھراپسٹ الٹرا ساؤنڈ مشینیں چلا رہے ہیں۔ دوسری طرف ڈیفنس کے بدر کمرشل کے ایریا میں مختلف کلینکس کا جائزہ لیا گیا جس میں ڈاکٹر عظمی شاہ کی کلینک پر موجود غیر قانونی لیبارٹری کو سیل کردیا گیا۔ مہم انسداد اتائیت ڈائریکٹیوریٹ کے ڈائریکٹر، ڈائریکٹر شکایات، ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد اتائیت ر، ڈپنی ڈائریکٹر کلینکل، فوکل پریسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور اسسٹنٹ انسداد اتائیت کی سربراہی میں کی جارہی ہے۔ اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں صدر کے ایریا میں میں موجود کلینکس کو چیک کیا گیا جس میں سے 3 کو رجسٹرڈ ڈاکٹرز نا ہونے پر سیل کردیا گیا جبکہ چھ کلینکس کو وارننگ نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ پانچ کلینکس کو تمام ضروریات موجود ہونے پر سراہا گیا۔ اس موقع پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے عزم کا اظہار کیا کہ اتائیوں کے خلاف مہم کراچی میں جاری رہے گی جب تک پورے صوبے سے اتائیت کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوتا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے