میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے میرپورخاص ضلعے میں یوم کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر انہوں نے سرکاری و نجی اداروں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اسکولوں اور کالجو ں میں 2 فروری سے 5 فروری تک یوم کشمیر کے حوالے سے پروگرام اور تقریری مقابلے کرائے جائیں اور نجی و سرکاری پرائمری، سیکنڈری اورکالجوں کی جانب سے 5 فروری کو اسٹیٹ لائف بلڈنگ آڈیٹوریم میرپورخاص میں پروگرام منعقد کیا جائے اور فیصلہ کیا گیا کہ 5 فروری کو صبح 9 بجے بلدیہ سے پریس کلب تک ایک ریلی نکالی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے ضلعے کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے تعلقوں میں بھی کشمیر کے حوالے سے پروگرام منعقد کئے جائیں اور ریلی کی قیادت کریں ڈپٹی کمشنر نے چیف میونسپل آفیسر میرپورخاص شفیق شاہ کو ہدایت کی کہ کشمیر کے حوالے سے پوسٹ آفس چوک اور گلستان بلدیہ چوک پرکیمپ لگائے جائیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عطااللہ شاہ، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر حسان طارق، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیو، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، اسسٹنٹ کمشنر جھڈو ارشد صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ غلام محمد نظیر میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز منظر عثمانی، اے ڈی ایڈمن فوزیہ میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن ثنا اللہ بھٹی، انجمن تاجران کے انیس الرحمن، امین میمن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
![]()